اسلام آباد(ممتاز نیوز )سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری سے ٹیلی فون پرہونے والی بات چیت کی آڈیومنظر عام پرآگئی ،سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاکہ یہ جوآئی ایم ایف کو750ارب کی کمٹمنٹ دی ہے آپ نے سائن کیاہےآپ نے کہناہے کہ ہم نے جوکمٹمنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے دی تھی،
آپ نے اب کہناہے کہ اب سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیساخرچ کرناپڑے گاآپ نے اب یہ لکھناہے کہ اب ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کرپائیں گے،یہی لکھناہےآپ نے کچھ اورنہیں کرناجس پرمحسن لغاری نے کہاجی بالکل!سابق وزیرخزانہ نے کہاکہ ہم سب چاہتے ہیں ان پردبائوپڑے،یہ ہمیں اندر کرارہے ہیں ہم پردہشتگردی کے الزامات لگارہے ہیں،
یہ بالکل سپاٹ فری جارہے ہیں یہ نہیں ہونے دینا،تیمور بھی ایک گھنٹے میں بھیج رہاہے آپ بھی مجھے بھیج دیں،پرہم یہ کرکے وفاق کے نمائندوں کوبھیج دیں گےپھرہم اس کوآئی ایم ایف کے نمائندوں کوریلیز بھی کردیں گے،اس موقع پرمحسن لغاری نے کہاکہ کیااس سے ریاست کونقصان نہیں ہوگاجس پرشوکت ترین نے کہاکہ یہ جس طرح چیئرمین اوردیگر کوٹریٹ کررہے ہیں اس سے ریاست کونقصان نہیں ہورہا
عمران خان کے سابق وفاقی وزیر خزانہ کُی پنجاب وزیرخزانہ کیساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو!!!
IMF پلان کیلئے کیسے وفاقی حکومت کیلئے مشکل کھڑی کرنی ہے اور پاکستان کیلئے IMF پلان بحال نہیں ہونے دینا؛ عمران خان کی ہدایات پر شوکت ترین کے احکامات۔۔!! مبینہ آڈیو!! pic.twitter.com/7sqVM9LcQ6
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) August 29, 2022









