بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تین وفاقی وزرا بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑگئے،رمیش کمار کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آںے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 وفاقی وزرا پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ملکی سیاسی صورتحال اس وقت کشمکش کا شکار ہے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کے لئے اپوزیشن کی جانب سے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے جبکہ سینیٹر فیصل جاوید کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ 27 مارچ کے بعد عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔