بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب کی وجہ سے تباہ کاریاں ناقابل بیاں،ہم نے عزم کیا ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچائیں گے،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ سیلاب کی وجہ سے تباہ کاریاں ناقابل بیان ہیں،وزیراعظم آج خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے گئے ہیں،سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،پی ٹی آئی نے اچھا کام نہیں کیا،پیرکواسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کاکہناتھاکہاسدعمراور تیمور سلیم جھگڑا پاکستان کے ساتھ کیا کررہے ہیں،

نوازشریف سمیت اہم رہنماوں نے کہا حکومت لینے کا مناسب وقت نہیں،ہم نے عزم کیا ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچائیں گے،پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیااور اسی کی پاسداری نہ کرسکی،انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کا معاملہ دوبارہ اٹھانا مشکل کام تھالیکن ملک کی مفاد کےلیے کیا،

عمران خان نے کہا تھا قرض کم کروں گا مگر زیادہ لیا،کیا پی ٹی آئی سیاست کے لیے ملکی مفاد کو داو پر لگائے گی؟عمران خان نے 10سال خیبرپختونخوا میں تعلیم کے شعبے میں کیاکیا؟وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ ہرچیز کی حد ہوتی ہے ،پی ٹی آئی نے ہر حد پار کرلی،شہبازشریف سندھ اور بلوچستان متاثرین کو رقم دیں گے توکیاخیبرپختونخوا کونہیں دیں گے،شوکت ترین یہ بھی مان کے گئے تھے کہ 4 روپے ہر ماہ بڑھے ہیں اور سیلز ٹیکس بھی لگے گا،میں نے کہا کہ ایک روپے بڑھاوں گا سیلز ٹیکس نہیں لگاوں گا،اب یہ لوگ مجھ پر تنقید کررہے ہیں

جو میری پارٹی میں بھی مجھ پر ہوئی،میں حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ،ہم ملک کو بچانے کی کوشش کریں گے،شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان سے بات ہوئی ہے پریس کانفرنس بھی کریں گے،کیا یہ صرف میرا پاکستان ہے؟ کیا یہ تمہارا ملک نہیں ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر نے مجھ سے ملاقات کی ،میں نے کہا دروازے کھلے ہیں،لین دین میں ملاقات اور بات چیت کرنی ہوتی ہے،پی ٹی آئی کوبات کرنے سے منع ہی نہیں کیا،فنانس سیکریٹری کے آنے تک کی بات کی ،