بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منحرف اراکین کی عبادات میں مصروفیت کی فوٹیج پرسوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاداریاں تبدیل کر کے سندھ ہائوس میں پیپلزپارٹی کی تحویل میں موجود تحریک انصاف کی خواتین اور مرد ارکان کی عوام میں ساکھ بحال رکھنے اور انہیں انتہائی نیک سیرت ثابت کرنے کےلئے نجی ٹی وی چینلز نے ان کی نماز اور عبادات میں مشغول ہونے کی فوٹیج بھی جاری کردی ۔ارکان کے مطابق وہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی ،تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور سلامتی سے بچوں میں واپسی کی خاص دعائیں مانگ رہے ہیں ۔فوٹیج میں ان انتہائی نیک سیرت ارکان اسمبلی کو وضو سے لیکر اکٹھے نماز پڑھنے کی فوٹیج دکھائی گئی ۔سوشل میڈیا پر نجی چینلز کی طرف سے ان ارکان کا مذہب سے لگائو ثابت کرنے کی یہ کوشش مذاق بن گئی اور اس پر طرح طرح کے تبصرے کئے جا رہے ہیں ۔