بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سجل سسرال آکر بھی بنا بتائے میری الماری سے کپڑے لے جاتی ہے: صبور علی

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ صبور علی نے بہن اداکارہ سجل علی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

صبور علی شوہر علی انصاری کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں جس دوران  ایک مداح کے سوال کے جواب میں بتایا کہ سجل ابھی بھی سسرال آکر کپڑے لے جاتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سجل شادی کے بعد سسرال آکر بھی الماری سے کپڑے لے جاتی ہے اور اس کا ڈر علی کو رہتا ہے۔

اس پر علی انصاری  نے کہا کہ مجھے اس لیے ڈر رہتا ہے کہ پھر صبور مجھ سے پوچھتی ہے کہ میرے کپڑے کہاں گئے؟ جب کہ ایک بار سجل نے میرے کپڑے بھی مانگ لیے تھے۔

 

صبور علی نے مزید بتایا کہ میں سجل کی وجہ سے اپنی الماری میں تالے بھی لگانا چاہتی ہوں کیوں کہ جب میری کوئی چیز نہ ملے تو میں کام والی پر غصہ کرتی ہوں اور وہ کہتی ہے باجی لے گئی ہوں گی۔

اس کے بعد میزبان تابش ہاشمی نے سجل سے ازراہ مذاق قوم کی جانب سے اپیل کی کہ سجل ایسی حرکتیں چھوڑدیں۔