راولپنڈی(ممتاز نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دوست ممالک نے پاکستان کی امداد اور بحالی کی کوششوں میں تعاون کا وعدہ کیا ہے۔ترکی سے 4 فوجی طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے 2 فوجی طیارے نورخان ایئر بیس راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے 1 فوجی طیارہ آج شام نور خان پہنچے گا۔ چین سے 2 طیارے آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچیں گے۔بحرین نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے 1 طیارے کا وعدہ کیا ہے۔ ان طیاروں کے ذریعے لائے جانے والے امدادی سامان میں خیمہ، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔
سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دوست ممالک نے امداد اور بحالی کی کوششوں میں تعاون کا وعدہ کیا ہے،آئی ایس پی آر








