بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانے کی تیاریاں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےخلاف تحریک عدم اعتماد جلد لائے جانے کا امکان ہے۔وزیراعظم عمران خان کے بعد اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا۔متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عثمان بزدار کیخلاف عدم اعتماد جلد پیش کی جائے گی اس سلسلے میں متحدہ اپوزیشن کے رہنماوں نے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطہ کیا ہے۔عدم اعتماد کے حوالے سے سیکریٹریٹ اہم حکام کی دستیابی سے متعلق استفسار کیا ہے اور انہیں آگاہ کیا گیا کہ اپوزیشن وزیر اعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد جمع کرانا چاہتی ہے۔اپوزیشن نے سیکرٹریٹ حکام سے عدم اعتماد کی تحریک کے پراسس کے بارے میں معلومات مانگ لی ہیں۔