بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کورکمانڈر پشاور کا سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

راولپنڈی(ممتازنیوز) کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے وادی سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈر نے ان سیلاب متاثرین اور سیاحوں سے ملاقات کی جنہیں پاک فوج نے کالام اور کمراٹ سے منتقل کیا۔انہوں نے بچاؤ،ریلیف اور بحالی کی کوششوں میں مصروف مقامی افراداور فوجی جوانوں سے بھی ملاقات کی۔