راولپنڈی (نیوزڈیسک(راولپنڈی ویمن یونیورسٹی نے پچھترویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلےمیں RWU-22 رائز نگ پاکستان کے نام سے یونیورسٹیوں کے ما بین مقابلے کا انعقاد کیا۔ RWU-22 رائزنگ پاکستان تین کیٹیگریز RWU-شاہکار (شارٹ فلموں کا مقابلہ)، RWU-فنکار (کیریکیچر پوسٹر ڈیزائن، پینٹنگز کا مقابلہ)، RWU-موسیقار (ملی نغموں کا مقابلہ) پر مشتمل تھا۔ تقریب کا مقصد حب الوطنی کے جذبے کو بیدار کرنا اور مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات کو موسیقی، مصوری، پوسٹر ڈیزائن اور شارٹ فلم میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔گانے کے مقابلے کا تھیم “ملی نغمے” تھا۔ آر ڈبلیو یو موسیقار کے ججز میں پروفیسر تحریم ظفر، پروفیسر ناہید رضا، محترمہ جویریہ طارق شامل تھیں۔ حدسہ یاد، کشف اویس، عاشر سرور نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔شارٹ فلم مقابلے کا موضوع ’’رائزنگ پاکستان‘‘ تھا۔ آر ڈبلیو یو شاہکار کے ججز کے فرائض سر انجام دینے والوں میں محترمہ فوزیہ سعید ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے، محترمہ۔ یاسمین جمالی، جناب غلام معاذ، محترمہ صبا کیانی شامل تھے۔ محمد یاسین، مشال ثاقب، عبدالحئی بیگ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔پینٹنگ مقابلے کا موضوع تھا “میں اپنے وطن پاکستان کو کیسے دیکھتا ہوں؟” آر ڈبلیو یو فنکار کے ججز میں محترمہ مریم احمد، ڈائریکٹر ویژول آرٹس، پی این سی اے اور وقار النساء یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسرز محترمہ فرحت زیدی اور محترمہ عاصمہ طاہر شامل تھیں ۔ پینٹنگ کے مقابلے میں خدیجہ، عائشہ اور زنیرہ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کیریکیچر پوسٹر ڈیزائن کے مقابلے میں نمرہ، عائنہ اور عائشہ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال نے ججز کو شیلڈز، جیتنے والوں کو نقد انعامات اور شرکاء کو سرٹیفکیٹ پیش کئے.
راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلےمیں یونیورسٹیوں کے ما بین مقابلے کا انعقاد








