بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوور بلنگ کے ستائے شہریوں کا کے الیکٹرک آفس پر دھاوا، توڑ پھوڑ

کراچی(نیوزڈیسک)شہر قائد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ نے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن آئی بی سی پر اووربلنگ سے پریشان عوام نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، اسی دوران شرپسند عناصر نے آئی بی سی میں دھاوا بولتے ہوئے آفس میں توڑ پھوڑ کردی اور بل جلاڈالے۔
توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے بعد شرپسند عناصر نے عمارت کو آگ لگادی،جس کے باعث عملہ محبوس ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور فائر بریگیڈ حکام جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے بلڈنگ میں پھنسے اسٹاف اور صارفین کو باہرنکالا، بلڈنگ میں دھوِاں بھرنےکےباعث اندرپھنسےبیشترافراد کی حالت خراب ہوگئی۔
ایسی ہی صورت حال شاہ فیصل کالونی میں بھی رونما ہوئی جہاں مشتعل افراد نے کے الیکٹرک آفس پر دھاوا بول دیا، مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
صارفین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک گھنٹوں لوڈشیڈنگ کےباوجود ہزاروں کےبل بھیجتی ہے، مہنگائی کے اس دوران میں بچوں کو کھانا کھلائیں یا بھاری بھر کم بل ادا کرے۔