بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سہیل زمان شاہ کھگھہ سے غلام مجتبیٰ میتلا کی ملاقات ،رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (ممتازرپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 خانیوال سے امیدوار میاں سہیل زمان شاہ کھگھہ سے ان کی رہائش گاہ پر سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ میتلا کے صاحبزادے ملک غلام مجتبیٰ میتلا نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں حلقے کی صورت حال کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ پیر کو کھگھہ پیلس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں ملکی سیاسی حالات کی زیر بحث آئے ۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ادھر اس ملاقات کو سیاسی حلقے بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔