اسلام آباد(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل ہلالِ احمر نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 5ارب72کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہلالِ احمر کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 20 کروڑ روپے کی فوری گرانٹ جاری کردی گئی ہے جب کہ باقی رقم بھی قسطوں کی شکل میں جاری کی جائے گی۔
چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان ابرار الحق کا کہنا ہے کہ امدادی رقم 50، 50 کروڑ روپے کی گرانٹ کی شکل میں پاکستان کو منتقل کی جائے گی ۔ انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ہلالِ احمر سے امداد ملنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم جو 100، 50 یا اپنی حیثیت کے مطابق امداد کر رہے ہیں اس کو روک دیں، یہ چھوٹی امداد متاثرین کی بحالی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔
ہلال احمر پاکستان کی بڑی کامیابی، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس نے سیلاب زدگان کے لیے 5 ارب 72 کروڑ کی امدادی رقم کا اعلان کردیا، چئیرمن ابرار الحق pic.twitter.com/ZAh3Su5nzk
— Hassan Hafeez (@hassanarynews) August 28, 2022









