بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی ٹیلی تھون فنڈنگ ریزنگ ،طارق جمیل خصوصی دعا کریں گے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کچھ دیر بعدسیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون کریں گے، عمران خان نے تمام پاکستانیوں اوراوورسیز کو شرکت کی دعوت دے دی۔مولانا طارق جمیل آج ٹیلی تھون فنڈ ریزنگ میں خصوصی دعا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلی تھون کے ذریعے مخیرحضرات سے سیلاب متاثرین کیلئے چندہ جمع کیا جائے گا، اس موقع پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی بھی عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔
عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون سے متعلق خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ اللہ نےہمیں بڑےامتحان میں ڈالا ہے، 2010 سے بھی بڑا سیلاب آج پاکستان میں آیا ہوا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک کے بہت سےعوام سیلاب سے شدید متاثر ہیں، سیلاب متاثرین کیلئےٹیلی تھون کے ذریعے پیسے اکٹھے کر رہا ہوں۔
عمران خان نے تمام پاکستانیوں اور اوورسیز کو ٹیلی تھون میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا جیسے جیسے پیسہ آئے گا سیلاب متاثرین میں تقسیم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون سے جو فنڈز آئیں گے ان کو ثانیہ نشتر دیکھیں گی، ثانیہ نشتر کے ماتحت ایک کمیٹی میں تمام صوبوں کے لوگ شامل ہوں گے اور ٹیلی تھون سے جو پیسہ ملے گا وہ پورے پاکستان میں استعمال ہوگا۔