بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کنول شوزب پی ٹی آئی کی سنٹرل فنانس بورڈ کی ممبر منتخب

اسلام آباد(ممتازنیوز) صدر پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کنول شوزب کو پی ٹی آئی کی سنٹرل فنانس بورڈ کا ممبر منتخب کرلیا گیا ۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ میں کل گیارہ ممبران شامل ہیں ۔بورڈ کی سربراہی سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کے سپرد کی گئی ۔ پی ٹی آئی کے فنانس بورڈ کے دیگر گیارہ ممبران میں سربراہ عمر ایوب ، کنول شوزب ، سردار اظہر طارق ، سراج خان ، عاطف خان ، علی حیدر زیدی ، قاسم خان سوری ، عون عباس بھپی، اعجاز رافیع بٹ ، آصف رشید اور نسیم الرحمان شامل ہیں ۔ بورڈ کا ممبر منتخب ہونے پر کنول شوزب اور دیگر ممبران کو پارٹی عہدیداراروں اور کارکنوں کی جانب سے مبارکباد دی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نومنتخب ممبران بورڈ پارٹی کو بہترین انداز میں آگے لیکر چلیں گے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔