بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میرا جی نے نیویارک میں پرفارمنس دیکر سب کے دل جیت لیے

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کی نیویارک میں پرفارمنس دیتے ہوئے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

اپنی گلابی انگریزی کے لیے مشہور اداکارہ نیویارک کے علاقے بروکلین میں بیچ سڑک پر دلہن کی طرح سرخ جوڑا زیب تن کرکے پنجابی گانے پر ڈانس کر رہی ہیں اور شائقین ان کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اس بار ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے، ان کے اس اقدام کی تعریف کرتے دکھائی دیئے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اداکارہ میرا نیویارک میں ڈانس پرفارمنس کے ذریعے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کے باعث متاثر ہونے والے افراد کے لیے چندہ جمع کر رہی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوشل میڈیا صارفین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’سیلاب زدگان کے لیے فنڈ ریز کرنے کی خاطر’’آج میں نے نیویارک میں پرفارم کیا۔ میری تمام مسلمانوں سے خلوص دل سے گزارش ہے کہ براہ کرم آگے آئیں اور مدد کریں۔

اپنے دل اور گھر کے دروازے ان متاثرین کے لیے کھولیں، ہم متحد ہوکر کسی بھی پریشانی سے نمٹ سکتے ہیں۔

کسی ایک خاندان کو اگر چھت میسر آجائے، کوئی ایک خاندن بھی اس مشکل سے نکل سکے تو میں ایک آرٹسٹ ہونے کے ناطے دنیا کے کسی بھی حصّے میں پرفارم کرنے کے لیے تیار ہوں۔

میں اپنے تمام منتظمین کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے اس کارخیر کے لیے منتخب کیا اور فنڈ ریزنگ پروگرام منعقد کیا‘‘۔

سوشل میڈیا صارفین میرا جی کے اس اقدام کو خوب سراہا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی صلاحیت کے مطابق سیلاب زدگان کے لیے بہترین کاوش کی ہے، ہمیں ان کی کوشش کی قدر کرنی چاہئے۔