بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سند ھ میں گورنر راج کا معاملہ ،وزار ت داخلہ میں سمری کی تیاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سند ھ میں گورنر راج کا معاملہ ،وزار ت داخلہ نے سمری کی تیاری شروع کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ میں سند ھ میں گورنر راج کے حوالے سے سمری کی تیاری شروع کردی گئی ہے ،سمری سندھ میں امن وامان کی صورتحال کے تناظر میں تیار کی جائے گی ۔۔ ادھر وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزارت داخلہ میں اہم اجلاس طلب کیا ہے ۔ جس میں سند ھ میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔