اسلام آباد(ممتاز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بدترین میڈیاسنسرشپ،عدالتی اور قانونی محاذ پر سازشیں اربوں ڈالر کے وسائل عمران خان کوختم کرنے کیلئےلگائے جا رہے ہیں لیکن عوام کے دل ان سے نہیں موڑے جا رہے۔ منگل کو اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدر ی نے کہا کہ تحریک انصاف نظام سے نبرد آزما ہے بدترین میڈیاسنسرشپ،عدالتی اور قانونی محاذ پر سازشیں اربوں ڈالر کے وسائل عمران خان کوختم کرنے کیلئے پھونکے جا رہے ہیں لیکن عوام کے دل ان سے نہیں موڑے جا رہے اس فسطائیت کے خلاف جنگ رہے گی،اس نظام کوالٹا نہ سکے تو یہ ناکامی پاکستان کاالمیہ ہو گی۔
تحریک انصاف نظام سے نبرد آزما ہے بدترین میڈیاسنسرشپ،عدالتی اور قانونی محاذ پر سازشیں اربوں ڈالر کے وسائل عمران خان کوختم کرنے کیلئے پھونکے جا رہے ہیں لیکن عوام کے دل ان سے نہیں موڑے جا رہے اس فسطائیت کے خلاف جنگ رہے گی،اس نظام کوالٹا نہ سکے تو یہ ناکامی پاکستان کاالمیہ ہو گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 30, 2022









