ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان کے معروف آرکیٹیکٹ، محقق و مؤرخ نسیم احمد کے اعزاز میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری اعجاز رحیم کی جانب سے عشائیہ دیا گیا جس میں پی وائے او سعودی عرب کے صدر احتشام جاوید کوہلی پاک میڈیا فورم کے چیئرمین الیاس رحیم، صدر ذکاءاللہ محسن، سنئیر نائب صدر وقار نسیم وامق سمیت دیگر نے بھی شرکت کی. اس موقعہ پر اعجاز رحیم نے نسیم احمد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ایک خاندان کی مانند ہیں جنھوں نے ہمیشہ پاکستان سے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ہے اور نسیم احمد جیسی شخصیت سے فیض یاب ہونا بڑے فخر کی بات ہے. آرکیٹیکٹ نسیم احمد نے عشائیے کے شرکاء کو سراہا اور کہا کہ ہمیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے دین اسلام کی عظمت اور اسکی ترویج کی ذمے داری کو پورا کرنا ہے تاکہ ہمارا معاشرہ بہتری کی جانب بڑھ سکے اور معاشرے کو اچھے اخلاق اور رواداری سے ہمکنار کرنا ہے۔
محقق و مؤرخ آرکیٹیکٹ نسیم احمد کے اعزاز میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے عشائیہ








