راولپنڈی(ممتازنیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ان خواتین، بچوں ،عمائدین اور دوسرے افراد سے ملاقات کی جنہیں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں نے کمراٹ /کالام سے کانجو منتقل کیا۔ آرمی چیف نے محفوظ مقام پر منتقل کئے گئے افراد کے ساتھ کچھ وقت گزارہ جنہوں نے اشد ضرورت وقت تک ان تک پہنچنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے کالام ، بحرین، خوازہ خیلہ اور مٹہ سمیت مختلف مقامات پر سیلاب سے ہونے والی تباہی اور پاک فوج کی ریلیف کی کوششوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ آرمی چیف نے بحران کے دوران موثراور بروقت ردعمل اور قیمتی جانوں کو بچانے پر پشاور کور کو سراہا۔
آرمی چیف کا سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،تباہی وامدادی کارروائی کا فضائی جائزہ لیا








