اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے حلیم عادل اور شہبازگل پر تشددکی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ سندھ میں حلیم عادل اور وفاق میں شہباز گل پر بدترین تشدد اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ فاشسٹ حکمران اقتدار میں آکر پاگل ہوچکےہیں ۔اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان نے کہاکہ ان کو عمران خان کی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی یہ عمران خان کےساتھیوں کو توڑنے کی پوری کوشش کر رہے،مگر یہ کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔
حلیم عادل اور شہباز گل پرتشدد فاشسٹ حکمرانوں کے پاگل پن کی علامت، ترجمان پی ٹی آئی








