اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئر مین عمران خان کا سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر تشدد کے بعد رد عمل آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر ہونے والے شدید تشدد کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان مجرموں کی گرفت میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں برسر اقتدار مافیا جانتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ان کا سیاسی کیریئر ختم ہو جائے گا، اسی وجہ کے باعث مافیا ہر قسم کا حربہ استعمال کر کے ہمارے لوگوں کو ڈرانے میں لگا ہوا ہے۔
سندھ میں ہمارےقائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ پر اس تشدد کی شدید مذمت کرتاہوں۔پاکستان مجرموں کے ایک گروہ کےنرغے میں ہے۔ یہ مافیاز خوب جانتےہیں کہ انتخابات میں انشاءاللہ یہ اپنے سیاسی انجام کو پہنچیں گے چنانچہ ہمارےلوگوں کو دھمکانےکیلئےمافیاز کا سا ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔ pic.twitter.com/3AcADkzB7g
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 30, 2022









