اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرے کی سنگینی کا ثبوت ہے ،ترقی یافتہ ممالک پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کو موسمیاتی تبدیلی کے رحم وکرم پر نہ چھوڑیں ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے آج عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی سے متعلق آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ تباہی موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرے کی سنگینی کا ثبوت ہے ،پاکستان کا زیریلی گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہونے کے باوجود ہم موسمیاتی اثرات سے متاثر ہونے والے ممالک میں آٹھویں نمبر پر ہیں ۔ شہبازشریف نے کہا کہ میرا نقطہ نظر یہ تھا کہ عالمی برادری خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک کو پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کو موسمیاتی تبدیلی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ آج اگر ہم اس صورتحال سے دوچار ہیں تو کل کوئی اور بھی ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے خطرہ ایک حقیقت ہے جس سے مل کر نمٹنا ہوگا ۔
Met members of international media today to brief them about flood ravages in Pakistan.The devastation is evidence of seriousness of the threat posed by climate change.Despite having less than 1% share in carbon emission, we are ranked 8th in terms of exposure to climate hazards.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 30, 2022









