اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف رینٹل پاور منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ یکم ستمبر کوکیس کی سماعت کرے گا۔
شوکت ترین نے نیب ریفرنس سے بریت کیلئے جون 2018 میں اپیل دائر کی گئی تھی۔
اپیل میں ریفرنس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔
شوکت ترین نے حتمی فیصلے تک ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد پر حکم امتناع جاری کرنے کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔
رینٹل پاور سکینڈل،شوکت ترین کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر








