اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اس منطق کہ میں ایڈیشنل سیشن جج کو ایگزیکٹو مجسٹریٹ سمجھا تھا ،حیرت کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے ایک اسسٹنٹ کمشنر نے ایگزیگٹو مجسٹریٹ کے طور پر ہتھکڑی سمیت جیل بھیجا تھا تو آپ ایک لفظ نہیں بولے تھے ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان صاحب! جب اسلام آباد کی ایک اسسٹنٹ کمشنر نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے طور پر مجھے ہتھکڑی سمیت چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجا تو آپ ایک لفظ نہ بولے۔ اب ایک ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکانے کی دلیل یہ دے رہے ہیں کہ میں اسے ایگزیکٹو مجسٹریٹ سمجھا تھا،کیا منطق ہے جناب کی۔ماشا اللہ
عمران خان صاحب! جب اسلام آباد کی ایک اسسٹنٹ کمشنر نے ایگزیکٹو میجسٹریٹ کے طور پر مجھے ہتھکڑی سمیت چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجا تو آپ ایک لفظ نہ بولے۔ اب ایک ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکانے کی دلیل یہ دے رہے ہیں کہ میں اسے ایگزیکٹو میجسٹریٹ سمجھا تھا۰ کیا منطق ہے جناب کی۰ ماشا اللہ
— Senator Irfan Siddiqui (@IrfanUHSiddiqui) August 30, 2022









