بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر راج لگا یا تو سخت مزاحمت کریں گے ،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ میں گورنر راج سے متعلق تجویز زیر غور لائے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے کسی بھی غیر جمہوری اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں گورنر راج لگایا گیا تو صوبے کے عوام اس کا بھرپور دکھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور اس کے منافی کوئی بھی اقدام ملک کے مفاد میں نہیں۔