اسلام آباد(ممتاز نیوز)وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی پارٹی راہنماوں مسز فرخ خان MNA, مصطفی ملک کے ہمراہ مسلم لیگ فیڈرل کیپٹل کے صدر رضوان صادق خان کے گھر آمد،پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر فیڈرل کیپٹل کے جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر،عظام چوہدری ،نائب صدر ملک عمران ، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر مراز عمران، ملک وحید،علیم شاہ اور دیگر راہنماء بھی موجود تھے،مسلم لیگ کو فعال اور متحرک جماعت بنانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی ، چویدری سالک حسین نے رضوان صادق کی پارٹی خدمات کو سراہا اس موقع پر پارٹی راہنماوں نے رضوان صادق کے بیٹے عبدالرحمن صادق کی سالگرہ پر کیک کاٹا، اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی ۔
چوہدری سالک کی رضوان صادق کے گھر آمد، بیٹے کی سالگرہ کا کیک کاٹا








