کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوویت یونین کے آخری سربراہ میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں چل بسے، انہوں نے سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم سوویت یونین کو بچانے میں ناکام رہے تھے۔ روس کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اسپتال حکام کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
سوویت یونین کے آخری سربراہ گورباچوف چل بسے








