بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

5 امریکی صدور کا منہ میٹھا کرنے والا وائٹ ہاؤس کا شیف چل بسا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے پانچ صدور اور اُن کے مہمانوں کی پچیس سال سے زیادہ عرصہ تک انواع اقسام کے میٹھوں سے تواضع کرنے والےوائٹ ہاوس کے 78سالہ فرانسیسی نژاد پیسٹری شیف رولنڈ میسنی اے ، ریاست ورجینا کے علاقے برک میں چل بسے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس ہِسٹوریکل ایسوسی ایشن نے ہفتے کو اُنکی موت کی تصدیق کی، جبکہ اُن کے واحدبیٹے جارج میسنی اے نے امریکی اخبار کو بتایا کہ اُن کی موت کی وجہ کینسر سے پیدا ہونے والی پیچیدگی تھی۔

رولنڈ کو وائٹ ہاوس میں سب سے طویل عرصے تک پیسٹری شیف ہونے کا اعزاز حاصل ہوا، انیس سو اناسی میں اُس وقت کے صدرجمی کارٹر کی اہلیہ، خاتونِ اول روزلین کارٹر نےاُنہیں اس عہدے پر تعینات کیا تھا، جب کہ جارج ڈبلیو بش کے دور میں اُنہوں نے ریٹائرمنٹ لی۔