بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف اے ٹی ایف کا اعلیٰ سطح وفد کل ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں اینٹی منی لانڈرنگ پر بریفنگ لے گا

کراچی (نیوز ڈیسک) منی لانڈرنگ کے خلاف کیے گئے اقدامات کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کا ایک اعلی سطح کا ایک وفد ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کا کل دورہ کرے گا جس میں وفد کو منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات اور کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایچ آر ایم جواد قمر نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دن ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں عام آدمی کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ تمام ملازمین کو ھدایت دی گئی ہے کہ اس پر سختی سے عمل درآمد کریں۔