بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوتم اڈانی تیسرے امیر ترین شخص، مسک اور بیزوس سے پیچھے

کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی تاجر گوتم اڈانی 137.4بلین ڈالرز کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے، عالمی فہرست میں وہ صرف مسک اور بیزوس سے پیچھے ہیں۔بلومبرگ بلینئرز انڈیکس میں بھارتی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی نے لوئس ووٹن کے برنارڈ ارنالٹ کو پیچھے چھوڑ کر اب دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے،گوتم اڈانی کا ایمیزون کے جیف بیزوس اور ٹیسلا کے ایلون مسک کے بعد تیسرا نمبر ہے، اور ان کی مجموعی مالیت 1سو 37 بلین ڈالرز ہے۔رپورٹس کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایشیائی باشندے کو بلومبرگ بلینئرز انڈیکس کی ٹاپ 3 پوزیشنز میں شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارت کی مشہور کمپنی ریلائنس کے سربراہ مکیش امبانی بھی بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں 91.9 بلین امریکی ڈالرز کی مجموعی مالیت کے ساتھ 11ویں نمبر پر ہیں۔