اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا ہے کہ بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت کے لیے ایک سے زائد عالمی ایجنسیوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔
یہ بات وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ایجنسیوں نے زمینی راستے سے بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت مانگی ہے۔
More than one international agency has approached the govt to allow them to bring food items from India through the land border. The govt will take the decision to allow imports or not based on supply shortage position, after consulting its coalition partners & key stakeholders
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) August 31, 2022
وفاقی وزیرِ خزانہ نے مزید کہا ہے کہ اس معاملے پر حکومت اپنے اتحادیوں اور اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔
مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت سپلائی کی کمی کی بنیاد پر فوڈ آئٹمز منگوانے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔









