بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سری لنکا کا IMF سے معاہدہ طے پا گیا

کولمبو(انٹرنیشنل ڈیسک)پاکستان کے بعد سری لنکا اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بھی اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا نے آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالرز کا قرض مانگا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سری لنکا کو قرض دینے کے معاہدے کا اعلان کل (جمعرات کو) کرے گا۔

واضح رہے کہ سری لنکا زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی کے بعد کئی ماہ سے معاشی بحران کا شکار ہے۔