جدہ( ممتاز نیوز ) سعودی پولیس کی وردیوں میں ملبوس افراد کا یتیم خانے پر دھاوا، خواتین سے بدسلوکی،تشددکا نشانہ بنایا۔عرب میڈیاکے مطابق واقعہ جنوبی صوبہ عسیر کے شہر خمیس مشیط میں پیش آیاہے،پولیس اور سول لباس پہنے ہوئے ایک درجن افراد نے یتیم خانے میں موجود باحجاب خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،حملہ آوروں نے خواتین پر لاٹھیوں سے تشدد کیا،واقعہ کی ویڈیو بدھ کی صبح سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر حکومتی ادارے حرکت میں آگئے۔گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیااور اس میں ملوث افراد کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔ادھر سعودی انسانی حقوق کی تنظیم اور سول سوسائٹی کی جانب سے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
سعودی عرب، پولیس کی وردیوں میں ملبوس افراد کا یتیم خانے پر دھاوا، خواتین پرتشدد








