اسلام آباد(ممتازنیوز)صدر پی ٹی آئی ویمن ونگ کنول شوزب نے کہاہے کہ عمران خان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ بنایاگیا، اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، حکومتی سازشوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے ۔عمران خان کی توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر صدر پی ٹی آئی ویمن ونگ کنول شوزب کی قیادت میں خواتین کارکنوں کی بھی بڑی تعداد اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر موجود رہی اور اپنے قائد سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا اور موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پرصدر پی ٹی آئی ویمن ونگ کنول شوزب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس انسان کو دنیا امن کا سفیر سمجھتی ہے اس انسان کو یہاں کے کرپٹ نظام نے دہشت گرد بنا دیا ہے،عمران خان پر بے بنیاد جھوٹا مقدمہ ڈالا گیا جس کی پی ٹی آئی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں حکومتی سازشوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے خواتین کا راستہ روکنے پر پولیس اور خواتین کارکنوں میں شدید تلخ کلامی بھی ہوئی -پولیس نے پر امن خواتین کارکنوں کو دھکے بھی دیئے اور بدتمیزی کی۔
عمران خان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ بنایاگیا، حکومتی سازشوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے ،کنول شوزب








