بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر سندھ کی جہانگیر ترین سے رابطے کی کوشش ناکام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے اپنی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے ٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جہانگیر ترین سے بات نہیں ہو سکی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ترین گروپ سے مسلم لیگ ن کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز ملاقات کر چکے ہیں۔

ترین گروپ سے حکومت مخالف شخصیات کی ملاقاتیں

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ترین گروپ سے حکومت مخالف شخصیات کی ملاقاتیں مسلسل جاری ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترین گروپ کے اجلاس میں اہم فیصلہ متوقع

لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے ارکانِ اسمبلی کا مشاورتی اجلاس آج ہو گا۔

ذرائع نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ پنجاب کی سیاسی صورتِ حال کے حوالے سے ترین گروپ کے اجلاس میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔

اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہو گا

ترین گروپ کے اجلاس میں اہم فیصلہ متوقع

یہ اجلاس لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر آج رات کو طلب کیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما عون چوہدری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اجلاس میں تمام ارکان مستقبل کی حکمتِ عملی پر تجاویز دیں گے۔