اسلام آباد(شوبز ڈیسک)اداکارہ عروہ حسین نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پیش پیش رہنے والے شہریوں کو سراہا ہے۔
ٹوئٹر پر اداکارہ عروہ حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج کسی نے مجھ سے کہا کہ یہ دیکھ کر دل خوش ہو رہا ہے کہ اس قدرتی آفت کے وقت ہم ایک قوم کے طور پر کیسے متحد ہیں‘۔
اداکارہ نے لکھا ‘سوچیں اگر ہم پاکستان کی بہتری کے لیے اس طرح روزمرہ مل کر کام کریں تو ہم ایک ملک کے طور پر کیسے ترقی کر سکتے ہیں’۔
Someone said to me today:“it’s heart warming to see how we are united as a nation in the times of this natural catastrophe, imagine how we could prosper as a country if we worked together like this everyday, for the betterment of Pakistan!” – That did hit me! #PakistanFloods2022
— URWA TUL WUSQUA HOCANE (@VJURWA) August 31, 2022
اداکارہ کی ٹوئٹ پر ایک صارف نے کمنٹس میں ردعمل دیا اور لکھا کہ ’یہی اصل مسئلہ ہے کہ عوام متحد ہیں وہ مل کر کام کر سکتے ہیں لیکن سیاستدان اور ان کے معمولی فائدے ایسا نہیں ہونے دیں گے’۔
That's the real problem people are united they can work together but the damn politicians and there petty agendas for there meager gains won't let it happen so chill it out and let Allah decided if this nation is worth saving. inshAllah tides will turn by His Wil.Just Wait for it
— Mohammed Shah (@Mohammed_shah7) August 31, 2022
محمد شاہ نامی صارف نے مزید کہا ‘لہٰذا حوصلہ رکھیں اور قدرت کو فیصلہ کرنے دیں کہ کیا یہ قوم بچنے کے قابل ہے!‘۔









