کابل(ممتازنیوز)افغان طالبان کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم وردک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو خارج ازامکان قراردینے سے سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں اسرائیل سے کیا مسئلہ ہے؟ مجھ سے ایسے مسائل کے بارے میں پوچھنا عجیب ہے جن کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔الجزیرہ کوانٹرویومیں محمدنعیم وردک نے طالبان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے امکان سے متعلق سوال پر کہاکہ ہمیں اسرائیل سے کیا مسئلہ ہے؟۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہاکہ اگلی بات جو کوئی پوچھے گا وہ یہ ہے کہ کیا ہم مریخ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ جب ان سے پوچھاگیاکہ آیا طالبان اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو ڈاکٹر نعیم وردک نے جواب دیا کہ یہ سوال پوچھنا ہی غیر معقول ہے۔ انہوں نے میڈیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا آپ دنیا کے کونے سے چیزیں لاآتے ہیں اور اسے ہماری حقیقت کے ساتھ جوڑدیتے ہیں۔
ہمیں اسرائیل سے کیا مسئلہ ہے؟ افغان طالبان








