اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں 7ہزار سے زائد گلیشیئرز ہیں جو موسیماتی تبدیلیوں کے باعث پگھل کر سیلاب کی صورت اختیار کر رہے ہیں،مون سون کےدوران حالیہ تباہی بارش کیساتھ ساتھ گلیشیئرز اور برف پگھلنے کی وجہ سے ہوئی۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق اس وقت پاکستان کا بیشتر حصہ اب زیر آب ہے،شدید سیلاب کے ایک سلسلے نے جنوبی ایشیائی ملک( جس میں تقریباً ساڑھے 22کروڑ افراد آباد ہیں) کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے
سڑکیں اور عمارتیں بہہ گئی ہیں، کھیت تباہ ہوگئے ہیں اور لاکھوں لوگ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں،ان تباہ کن سیلابوں کا بنیادی ایندھن بارش ہے۔









