بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا کی سب سے چھوٹی فوج کو پوپ کی حفاظت کیلئے 25 افراد کی تلاش

ویٹی کن سٹی (نیو زڈیسک) دنیا کی سب سے چھوٹی فوج پوپ کی حفاظت کیلئے 25؍ افراد کی تلاش میں ہے۔ کیتھولک اور سوئس ہونا ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے چھوٹی فوج جو دنیا کی سب سے چھوٹی ریاست میں ہے اور اسے چند اچھے آدمیوں کی تلاش ہے۔سوئس گارڈ، اشرافیہ اور رنگین لباس میں ملبوس فورس جس کا بنیادی مشن پوپ فرانسس اور 108ایکڑ پر پھیلے ویٹیکن سٹی کی حفاظت کرنا ہے، اس وقت اس کے ارکان کی تعداد 110ہے۔2025ء سے پہلے جب لاکھوں وزیٹرز کے ویٹی کن آنے کی توقع ہے، فورس 25؍ ارکان سے بڑھ کر 135؍ ارکان ہو جائے گی جو تقریباً 23؍ فیصد اضافہ ہے۔جمعرات کو ایک بیان کے مطابق بھرتی میں مدد کیلئے سوئس گارڈ نے سوئٹزرلینڈ میں ایک نیا میڈیا آفس اور رابطہ پوائنٹ کھولا ہے۔یہ سوئٹزرلینڈ میں ایک موجودہ بھرتی دفتر، سوئس گارڈ سے متعلق بنیادوں اور سابق اراکین کے کام کو بھی مربوط کرے گا۔