بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک بحریہ کی ملک بھرکے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاک بحریہ کی ملک بھرکے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری،ڈیرہ اسماعیل خان، راجن پور اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے لیے فضائی اور زمینی آپریشن مسلسل جاری ہے ،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس اور موبائل میڈیکل ٹیموں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے،گزشتہ روز دادو کے علاقے گوزو سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 75 افراد کو ریسکیو کیا گیا،ریسکیو آپریشن کے تسلسل میں زہرو گوٹھ سے پانی میں محصور 60 افراد کو بھی بحفاظت نکال لیاگیا،لاڈھن ویلیج اور دادو کے چار دیگر علاقوں سے بھی ریسکیو کیے گئے پچاس سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا،پاک بحریہ کو ریلیف آپریشن میں اخوت فاؤنڈیشن اور دیگر فلاحی اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے ۔