اسلام آباد(ممتاز نیوز)ڈبلیو ایچ او کے ایسٹرن میڈیٹیرن ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر احمد المندھاری نے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سےٹیلی فونک رابطہ کرکے پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی نقصان پراظہارافسوس کیا،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیرصحت عبدالقاد رپٹیل نےکہاکہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے عالمی ادارہ صحت کا شکریہ ادا کرتا ہوں،صحت کے شعبے میں عالمی ادارہ صحت کا کلیدی کردار ہے،احمد المندھاری نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی بھر پور سپورٹ جاری رکھیں گے ،
وزیر صحت نے ریجنل ڈائریکٹر کو پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات سے بھی آگاہ کیا ،عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،سندھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے،سیلاب کے نتیجے میں صحت کے نظام کو شدید دھچکا لگا ہے،جس بڑے پیمانے پر سیلاب نے تباہی مچائی ھے حکومت اکیلے اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے،وزارت صحت صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے،
سندھ اور بلوچستان میں صحت کا بنیادی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے،بنیادی مراکز اور ریجنل مراکز صحت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،صوبائی حکومت کے ساتھ ریلیف دینے مربوط حکمت عملی کے تحت کامکر رہے ہیں ،اس سلسلے میں شارث ٹرم مڈ ٹرم اور لانگ ٹرم تخمیں ہ لگار ہے ہیں ،جو ڈبلیو ایچ او بین الاقوامی برادری سے شیئر کرنے بعد مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے گی،
فی الوقت ہمارا فوکس ریسکیو اور ریلیف کے اوپر ہے،وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں،سیلاب متاثرین کیلئے ہمیں بہت سے چیلنج کا سامنا ھے جس میں ویکسینیشن اور نیوٹریشن کی سہولیات کو بھی یقینی بنانا ہے،سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ڈبلیو ایچ سمیت تمام بین الاقوامی اداروں کا شکریہ ادا کرتاہوں









