اسلام آباد(ممتاز نیوز)مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نےکہاکہ پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے ،سیلاب کے باعث ملک کا آدھا حصہ متاثر ہوا ہے،فاقی اور صوبائی حکومتیں جلد بحالی کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں ،جمعہ کومشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں بھی سیلابی صورتحال کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا ہے،سیلاب کے باعث سندھ اور بلوچستان میں قیامت کا سماں ہے،سندھ میں حد نگاہ تک پانی ہی پانی ہے،وزیراعظم پاکستان سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے گلگت بلتستان کا دورہ کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہر متاثرہ خاندانِ کو 25 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں،فوت ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں،نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے جلد سروے کا آغاز کیا جا رہا ہے،سروے ٹیم میں سول اداروں کے ساتھ فوج کی ٹیم بھی شامل ہو گی ،سروے کے معمالات میں کسی قسم کا امتیاز نہیں برتا جائے گا،ارادہ ہے کہ سب سے پہلے سروے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کا کیا جائے
پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ،،فاقی اور صوبائی حکومتیں جلد بحالی کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں،قمرزمان کائرہ







