ممتاز شاعر احمد راہی کو ہم سے جدا ہوئے 20 سال ہو گئے اردو اور پنجابی کے ممتاز شاعر احمد راہی کو ہم سے جدا ہوئے آج 20 سال ہو گئے۔ احمد راہی اپنے فلمی گیتوں کی وجہ سے معروف ہیں تاہم انھوں نے اردو اور خاص طور پر پنجابی شاعری میں ایک نیا لہجہ متعارف کرایا جو ان کی پہچان بنا۔