کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی معروف اداکار احد رضا میر بہت جَلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’ریزیڈینٹ ایول‘ میں نظر آئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احد رضا میر کو جاپانی ویڈیو گیم کی تھیم پر مبنی نیٹ فلکس سیریز ’ریزیڈینٹ ایوِل‘ میں کاسٹ کر لیا گیا ہے۔
اس سیریز میں امریکی اور یوکرینی نژاد اداکار بھی شامل ہیں۔
اس سیریز میں احد رضا میر کیا کردار ادا کریں گے اس کا تا حال نیٹ فلکس کی جانب سے انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن اور خوف سے بھرپو فلموں کی یہ سیریز ’ریزیڈینٹ ایوِل‘ ایک وائرس کے انسانوں پر حملے اور اس پر قابو پا کر خاتمے کی کہانی پر مبنی ہوگی۔








