اسلام آباد(ممتاز نیوز )ایم ڈی ریڈ ایسچلیمین سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دیگر سفارت کاروں کے ساتھ سندھ، بلوچستان اور کے پی کے فضائی دورے پر وزیر خارجہ بلاول کے ساتھ شامل ہوئے،جمعہ کویوایس ایڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے سفارت کاروں کو سیلاب کی تباہ کاریوں، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات سے آگاہ کیا۔یوایس ایڈ کے ٹوئٹ کاجواب دیتے ہوئے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہاگیاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ کھڑےہیں۔
MD Reed Aeschliman joined foreign minister Bilawal on an aerial visit of Sindh, Balochistan & KP with other diplomats to oversee the flood situation. @ndmapk briefed diplomats regarding flood disaster, rescue & relief measures being undertaken to tackle the natural disaster. pic.twitter.com/8NVzQ7r0Q8
— USAID Pakistan (@USAID_Pakistan) September 1, 2022








