بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصف زرداری، بلاول اورمراد علی شاہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں،حلیم عادل شیخ

کراچی(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سند ھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ اور ان کا سسٹم مجھے قتل کرنا چاہتے ہے، میں نے تمام تفصیل اپنے وکلاء کو بتائی ہے، یہ ان کی بھول ہے کیونکہ میرا تعلق جس پارٹی سے اس کا ہر کارکن اب عمران خان ہے کس کس کو دباؤ گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آصف زرداری ، بلاول بھٹو زرداری ،مراد علی شاہ کے کہنے پر مجھے قتل کیا جاسکتا ہے ،مجھے زہر دیا جا سکتا ہے ،مجھے اور میری فیملی کو اگر کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار آصف زرداری ، بلاول ، مراد علی شاہ اور ان کی کابینہ ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے یہ لوگ مار بھی دیں گے تو اس کا انہیں کچھ فائدہ نہیں ہوگا، میں جس پارٹی سے ہوں ،ہمارے کروڑوں کی تعداد میں ساتھی ہیں ، مجھے ختم کر کے بھی زرداری کو سوائے خواری کے کچھ نہیں ملے گا۔