بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  تباہ کن سیلاب : الیکشن کمیشن کی نو حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے مشاورت

اسلام آباد(ممتازنیوز) الیکشن کمیشن نے سیلاب کے باعث قومی اسمبلی کے نوحلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں تباہ کن سیلاب سے پیداہونے والی صورت کے باعث قومی اسمبلی کے نوحلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے مشاورت کی گئی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے صوبائی الیکشن کمشنرز کو انتخابات سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئ ہے۔