کراچی(ممتازنیوز) کراچی سے اندرون سندھ امداد لے کر جانے والی پروفیشنل یوتھ فاونڈیشن آف پاکستان کی ٹیم کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں غنڈہ عناصر امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن گئے ، ڈاکووں کی ٹیموں نے امداد سامان چھیننا شروع کر دیا ۔ پروفیشنل یوتھ فاونڈیشن آف پاکستان کی ٹیم کراچی سے اندرون سندھ امداد لے کر جارہی تھی کہ اس راستے میںلوٹ لیا گیا ٹیم کے ارکان نے بمشکل جان بچائی ۔کئی کلومیٹر تک ڈاکووں نے موٹر سائیکلوں پر پیچھا کیا ۔ ٹیم کے اراکین کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیوں میں شامل افراد ان علاقوں میں آنے سے قبل سیکورٹی حالات کو مدنظر رکھیں ۔
اندرون سندھ امداد لے کر جانے والی پروفیشنل یوتھ فاونڈیشن کی ٹیم کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا








