اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 19ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے، پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر 19ستمبر کو صدر مملکت کے پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس سے خطاب کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ،صدارتی خطاب کا حکومتی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے تاہم ایوان صدر بھی صدارتی خطاب مسودے پر کام کر رہا ہے ، صدارتی خطاب کیساتھ ہی موجودہ قومی اسمبلی کے آخری اور پانچویں پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائیگا ،ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے سامنے صدارتی خطاب سے متعلق کئی آپشنز پر کام ہو رہا تھا۔
صدر عارف علوی 19 ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے








