بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لڑکیاں لڑکوں کو بھائی نہیں بول سکتیں، نمل یونیورسٹی کا جعلی نوٹی فکیشن وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) نے طلبہ و طالبات سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل شدہ ایک نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر نمل یونیورسٹی کے حوالے سے جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہوا ہے جس میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لڑکیاں کسی لڑکے کو بھائی نہیں بول سکتیں انہیں ان کے نام سے مخاطب کیا جائے، یہ فیصلہ لڑکوں کے جذبات مجروح ہونے سے بچانے کی خاطر کیا گیا ہے۔
اس کے جواب میں یونیورسٹی انتظامیہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔ ترجمان یونیورسٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹی فکیشن جعلی ہے جسے طالب علموں ںے وائرل کیا ہے۔

numl university fake notification